اسرائیلی وزیراعظم فلسطینی ریاست کی تشکیل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرےں، ہیلری کلنٹن
واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم فلسطینی ریاست کے تشکیل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرےں۔ واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں ایک تقریب کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو فلسطینی ریاست کے تشکیل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی نئی یہودی بستیوں کی تعمیر بند کر کے امن عمل اور غزہ میں انسانی حقوق کے کاموں میں پیشرفت ہونے دے۔امریکی وزیر خارجہ نے عرب رہ نماو¿ں سے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل کی بحالی میں زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی مظاہرہ کریں اور دھمکیاں دینے کے بجائے فلسطینیوں کو امن معاہدے پر پہنچنے کے لئے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے بولڈ لیڈر شپ کو سامنے آنا ہوگا انہوں نے کہاکہ اسرائیلی وزیر دفاع دو ریاستی نظریے میں سبکی محسوس کرتے ہیں ہم اسرائیل کو اس معاملے کے کسی حتمی حل تک پہنچنے میں یروشلم کی حوصلہ افزائی کریںگے۔
|