Donate for Flood victim students >> Click here | News | Newspapers | List of Donors

استعفو ں کا شو ق کل ہی پورا کرلیں ، طارق عظیم

اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر واضح کیاہے کہ اگر تحفظ خواتین بل اسمبلی سے پاس کرانے کی کوشش کی گئی تو متحدہ مجلس عمل اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی۔جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات طارق عظیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفوںکا شوق کل ہی پورا کر لے۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم حدود آرڈیننس کو اسمبلی سے کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے ایسی کوئی کوشش کی گئی تو متحدہ مجلس عمل اپنے فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے اور وہ اسلام کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حیرانگی کی بات ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور ان کی حکومت کو ایسی کیا ضرورت آن پڑی ہے کہ وہ ہر صورت تحفظ خواتین بل منظور کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بل ملک میں فحاشی اور لادینیت کو فروغ دینے کے مترادف ہے جس کی کسی صورت نہ صرف حمایت نہیں کی جا سکتی بلکہ اس کا ہر صورت راستہ روکا جائے گا۔ دریں اثناءوفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات طارق عظیم نے تحفظ خواتین بل کے حوالے سے حکومتی موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر صورت میں اتفاق رائے کے ساتھ تحفظ خواتین بل قومی اسمبلی میں پیش کر کے اسے منظور کرائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہو گی کہ تحفظ خواتین بل پر زیادہ سے زیادہ قومی اتفاق رائے پیدا کیاجاسکے اس سلسلے میں حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں تاہم اگر ایم ایم اے اس حوالے سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونی چاہتی ہے تو وہ اپنا یہ شوق ابھی پورا کر لے

    Powered by Control Oye