پائنا سٹڈی گروپ جو دانش وروں سیاسی تجزیہ نگاروں اورقلم کاروں پر مشتمل ہے اس نے اپنے ایک حالیہ اجلاس میں بے یقینی کی صورتِ حال کو مخلوط حکومت کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور گردابِ بلا سے باہر آنے کے طریقے بھی تجویز کیے ہیں ۔ اس گروپ نے شدت کے ساتھ محسوس کیا ہے کہ مخلوط حکومتوں کو قائم ہوئے سو دن گزر چکے ہیں مگر وہ اپنے وجود کا نقش ثبت کرنے میں کم ہی کامیاب رہی ہیں جس کے باعث ایک انتشار کی سی کیفیت پائی جاتی ہے اور یہ گمان گزرنے لگا ہے کہ سیاسی قیادتیں صلاحیتوں سے محروم ہیں یا وہ مسائل سے خوفزدہ ہیں ۔ بے یقینی کا زہر ایک ایسے وقت ہمارے سیاسی ا&









