|
| لاہور بار نے ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہمیشہ موثر اور فعال کردار ادا کیا.چیف جسٹس افتخار محمد چوہدر |
Tuesday, 03 July 2012 04:52:14
لاہور بار نے ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہمیشہ موثر اور فعال کردار ادا کیا.چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی لاہوربار کے وفد سے گفتگو اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وکلاءتحریک میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور بار نے ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہمیشہ ایک موثر اور فعال کردار ادا کیا ہے اور اس مقصد کیلئے لاہور بار کی قربانیاں تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ وہ پیر کو چوہدری ذوالفقار کی قیادت میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے 8 رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کے ارکان نے چیف جسٹس کو بتایا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن ایشیاءکی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن ہے، جس کے اراکین کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے۔ وفد نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ ان کی ذات عوام کیلئے امید کی ایک کرن ہے اور ان کی پیشہ وارانہ لگن و وابستی، انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ان کے عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار کے لوگ کہتے ہیں کہ پہلے ان کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں تھا لیکن وکلاءتحریک کے بعد ان کی زندگی ایک مقصد سے وابستہ ہو گئی ہے۔ وفد نے اپنے مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں خصوصی عدالتیں جگہ جگہ قائم ہونے کے باعث وکلاءکو مقدمات کے حوال ےسے مشکلات درپیش ہیں اس سے مقدمات کے نمٹانے میں بھی تاخیر کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا اس معاملے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں، چیف جسٹس نے ان کو مسائل کے حل کیلئے یقین دلایا۔
|
 |
|