|
| سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کے اطلاق کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری |
Tuesday, 03 July 2012 04:58:49
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کے اطلاق کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزارت خزانہ نے مالی سال 2012-13ءکے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کے اطلاق کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پیر کو وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کی طرف سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق کنٹریکٹ اور ڈیلی ویج ملازمین سمیت وفاقی حکومت کے تمام سرکاری ملازمین اور دفاعی بجٹ سے تنخواہ حاصل کرنے والے سویلین پراس اضافہ کا اطلاق ہوگا۔یہ اضافہ یکم جولائی 2012ءسے نافذالعمل ہوگا۔
|
 |
|