Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

شریف برادران کے خلاف کوئی کیس بند نہیں کیا گیا ،میاں نواز شریف اور شہباز شریف کےخلاف مقدمات پر قانون کے تحت کارروائی زیر عمل ہے۔ نیب


Tuesday, 03 July 2012   05:00:13

شریف برادران کے خلاف کوئی کیس بند نہیں کیا گیا ،میاں نواز شریف اور شہباز شریف کےخلاف مقدمات پر قانون کے تحت کارروائی زیر عمل ہے۔ نیب
 اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہاہے کہ شریف برادران کے خلاف کوئی کیس بند نہیں کیا گیا بلکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف مقدمات پر قانون کے تحت کارروائی زیر عمل ہے۔ پیر کو وضاحتی بیان میں کہاگیا کہ شریف برادران کے خلاف ایک بھی مقدمہ ختم نہیں کیاگیا۔ دانستہ قرض نادہندگی حدیبیہ پیپرملز اور معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمات سمیت تین ریفرنس احتساب عدالت میں زیر التواءہیں۔ نیب نے ان مقدمات کو دوبارہ کھولنے کے لئے احتساب عدالت کو درخواست دی تھی تاہم عدالت نے نیب کے نکتہ نظر کو نامنظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔نیب نے 2010ءمیں دوبارہ عدالت سے رجوع کیا تاہم عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کردی۔ اسی اثناءمیں شریف برادران نے اکتوبر 2011ءمیں ان ریفرنسوں کو ختم کرنے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور عدالت نے شریف برادران کے حق میں حکم امتناعی جاری کردیا۔