|
| صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ملاقات۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن وامان بارے بات چیت |
Tuesday, 03 July 2012 05:01:52
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ملاقات۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن وامان بارے بات چیت اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے پیر کی شب ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، ملک بھر میں خصوصاً بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے صدر آصف علی زرداری کو کوئٹہ میںشیعہ برداری کے 15 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات میںہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے صدر کو توانائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
|
 |
|