Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

حج اور عمرہ سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو سعودی موبائل کمپنی ” موبیلی “ کی طرف سے مفت موبائل فون سمز فراہم کی جائی


Sunday, 08 July 2012   16:17:36

حج اور عمرہ سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو سعودی موبائل کمپنی ” موبیلی “ کی طرف سے مفت موبائل فون سمز فراہم کی جائینگی
 اسلام آباد ۔ 08جولائی (اے پی پی)حج اور عمرہ سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو سعودی موبائل کمپنی ” موبیلی “ کی طرف سے مفت موبائل فون سمز فراہم کی جائینگی ۔ سمیں حجیج انٹر نیشنل اور اروماگروپ آف کمپنیز کے باہمی تعاونت سے فراہم کی جائینگی ۔ سندھ کے صوبائی وزیر برائے خواندگی و تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ حکومت حج اور عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے نجی شعبہ کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجیج انٹر نیشنل اور اروما گروپ آف کمپنیز کے باہمی اشتراک سے سموں کے مفت فراہمی سے حاجیوں کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکے گا اور وہ سعودی عرب جا کر گھروالوں سے رابطہ کرنے کیلئے سمیں ڈھونڈنے میں وقت صرف کرنے کی بجائے بھرپور طریقے سے عبادات کرسکیں گے ۔ انہوں نے دوسرے شعبوں کو کہا کہ وہ حجاج کی بہتر خدمت کیلئے اقدامات کریں۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ ہماری مذہبی ذمہ داری ہے کہ ہم حجاج کرام اور عمرہ کیلئے جانے والے پاکستانیوں کی سہولتوں میںاضافہ کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔