|
| دو مزید بین الاقوامی بینک بہت جلد پاکستان میں کاروبار شروع کر دینگے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان |
Sunday, 08 July 2012 16:18:39
دو مزید بین الاقوامی بینک بہت جلد پاکستان میں کاروبار شروع کر دینگے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان اسلام آباد ۔ 08جولائی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر یٰسین انور نے کہا ہے کہ دو مزید بین الاقوامی بینک بہت جلد پاکستان میں کاروبار شروع کر دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برانچ لیس بینکنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ 31مارچ 2012ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران برانچ لیس بینکنگ کے ایجنٹس کی تعداد 26ہزار تک پہنچ چکی تھی جبکہ برانچ لیس بینکاری کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز میں 23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر 25.3ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ برانچ لیس بینکاری کے ڈیپازٹس میں 18فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 594ملین روپے کے ڈیپازٹس کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برانچ لیس بینکاری کے فرو غ سے ملک میں بینکاری کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے دور دراز دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی بینکاری کی سہولتوں کی دستیابی ہوئی ہے جس سے بینکنگ کے شعبہ کی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
|
 |
|