|
| آئین سپریم ہے لیکن بنانیوالی پارلیمنٹ ہے، گیلانی۔ کبھی بھی سیاسی شہید ہونے کی تمنا نہیں کی،سپریم کورٹ نے میرے خلاف فیصلہ دیا ہے تو میں نے آئی |
Sunday, 08 July 2012 20:39:27
آئین سپریم ہے لیکن بنانیوالی پارلیمنٹ ہے، گیلانی۔ کبھی بھی سیاسی شہید ہونے کی تمنا نہیں کی،سپریم کورٹ نے میرے خلاف فیصلہ دیا ہے تو میں نے آئین کو تحفظ دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے رولز چاروں صوبوں میں ہیں۔ آج وزیر اعظم نہیں ہوں تو اس کی وجہ سرائیکی صوبے کیلئے آواز اٹھانا ہے آئین تو تب بھی تھا جب ججز نظر بند تھے پھر جب جمہوریت آئی تو ہم نے سب سے پہلا حکم دیا ججز کو رہا کیا جائے،میڈیا سے گفتگو لاہور(یو این اے)08 جولائی 2012 ئ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز بلند کرنے اور سرائیکی صوبے پر سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آئین سپریم ہے لیکن اسے بنایا پارلیمنٹ نے ہے پاکستان ناکام ریاست نہیں۔ ایک وزیراعظم گیا تو نیا آگیا۔ کبھی بھی سیاسی شہید ہونے کی تمنا نہیں کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سیاسی طور پر شہید ہوں لیکن میں واضح کر دوں کہ میں نے کبھی سیاسی شہید ہونے کی تمنا نہیں کی۔ چیف جسٹس سے بھی کہا تھا کہ آئین کی بالادستی ہونی چاہئے جبکہ آئین سپریم ہے لیکن اسے بنانے والی پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمنٹ نے 73 کا آئین بنایا اور ہم نے 73 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں محفوظ کر دیا۔ اگر سپریم کورٹ نے میرے خلاف فیصلہ دیا ہے تو میں نے آئین کو تحفظ دیا ہے اور اگر آئین کی حفاظت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے مجھے سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے تو آنیوالا وقت بتادے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین تو تب بھی تھا جب ججز نظر بند تھے لیکن پھر جب جمہوریت آئی تو ہم نے سب سے پہلا حکم دیا کہ ججز کو رہا کیا جائے۔یو این اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں تو وزیر ریلوے رہا ہوں اور ہمیشہ ریلوے سے ہی سفر کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو بہت سے ادارے خراب تھے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہے تھے جبکہ ہم نے 2 بڑے تباہ کن سیلاب بھی جھیلے۔ اس دوران بہت سے اداروں پر توجہ نہ دی جاسکی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے رولز چاروں صوبوں میں ہیں۔ میں واضح کر دوں کہ جو الیکشن کی باتیں کر رہے ہیں تو وہ ناکام ہونگے اور اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی جیتے گی کیونکہ سینٹ میں ہماری اکثرت ہے اور سینٹ کے بغیر پارلیمنٹ صرف بحث و مباحثہ کی جگہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سرائیکی صوبے کی سزا دی جا رہی ہے اگر آج وزیر اعظم نہیں ہوں تو اس کی وجہ سرائیکی صوبے کیلئے آواز اٹھانا ہے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی پر دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے لانگ مارچ پر انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنیوالی سب جہادی لوگ ہیں آج موسم اچھا ہے دفاع پاکستان کونسل کو پانی اور دیگر اشیاءدیں گے، انہوں نے بتایا کہ دوہری شہریت کے معاملے پر بھی مشاورت کی جائےگی۔ صحافیوں کے جانب سے شعر سنانے کی فرمائش پر انہوں نے کہا جن پتھروں کوعطاکی تھی ہم نے دھٹرکنیں ان کو زباں ملی تو ہم ہی پر برس پڑ ے
|
 |
|