Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

زیر خارجہ حناربانی کھر کی بان کی مون سے ملاقات،امن،سلامتی،ترقی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی ایجنڈا کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار


Monday, 09 July 2012   12:43:58

زیر خارجہ حناربانی کھر کی بان کی مون سے ملاقات،امن،سلامتی،ترقی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی ایجنڈا کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف
 ٹوکیو ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ حناربانی کھر نے ٹوکیو میں افغانستان بارے کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیرخارجہ حناربانی کھر نے امن،سلامتی،ترقی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی ایجنڈا کو فروغ دینے میں عالمی ادارہ (اقوام متحدہ)کے کردار کو سراہا اور انہوں نے اس ضمن میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو بین الاقوامی امن وسلامتی کے مشنز میں پاکستان کے نمایاں کردار کو جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان کی صورت حال بارے بریف کیا اور افغانستان میں طویل مدتی سیاسی و اقتصادی استحکام کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری جرنل بان کی مون نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور نیٹو کیلئے زمینی راستہ سے سپلائی کھولنے کے پاکستانی فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ حناربانی کھر نے جرمنی، فرانس، اٹلی ،افغانستان، آسٹریلیا کے وزراءخارجہ اور برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں ۔