Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

وزیرخارجہ حناربانی کھر کی ٹوکیو میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات


Monday, 09 July 2012   12:46:18

وزیرخارجہ حناربانی کھر کی ٹوکیو میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات
 ٹوکیو ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیرخارجہ حناربانی کھر نے ٹوکیو کانفرنس کے موقع پر یہاں اتوار کو خارجہ امور کے بھارتی وزیر ایس ایم کرشنا کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ حناربانی کھر نے بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات معمول پر لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بامقصد نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے اور دونوں ممالک کو یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین شروع ہونے والے مذاکرات میں بڑی اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیرخارجہ حناربانی کھر کو بتایا کہ بھارت ماہی گیروں سمیت سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی پاکستان بھی سرابجیت سنگھ کی رہائی بارے ہمدردانہ غور کرے گا۔وزیر خارجہ کرشنا نے وزیر خارجہ حناربانی کھر کو بتایا کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان کے اپنے دورہ کے منتظر ہیں۔