|
| افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے اورطالبان کے حملے میں 7 نیٹو فوجی ہلاک |
Monday, 09 July 2012 12:46:58
افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے اورطالبان کے حملے میں 7 نیٹو فوجی ہلاک کابل ۔ 8 جولائی (اے پی پی) افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے اور طالبان کے حملے میں7 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے۔ اتوار کو نیٹو کے بیان کے مطابق مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کی زد میں آکر 6 نیٹو فوجی مارے گئے جبکہ قبل ازیں ایک اتحادی فوجی جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ ایساف نے اپنے بیان میں ابھی تک مارے جانے والے نیٹو فوجیوں کی قومیت و شناخت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔ واضح رہے طالبان نے موسم گرما میں اتحادی افواج کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کیا تھا۔
|
 |
|