Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

دہری شہریت کے قانون میں ترمیم کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ ان پاکستانیوں کیلئے کی جارہی ہے جن کے دل اپنے ملک کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔وفاقی وزیر اط


Monday, 09 July 2012   12:47:36

دہری شہریت کے قانون میں ترمیم کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ ان پاکستانیوں کیلئے کی جارہی ہے جن کے دل اپنے ملک کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ کی صحافیوں اور ڈیرہ کائرہ پر مختلف وفود سے بات چیت
 لالہ موسیٰ ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے قانون میں ترمیم کسی فرد واحد کیلئے نہیں کی جارہی بلکہ ترمیم ان پاکستانیوں کیلئے کی جارہی ہے جن کے دل اپنے ملک کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ لالہ موسیٰ پریس کلب میں صحافیوں اور ڈیرہ کائرہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی قوتیں آمروں کا ساتھ نہ دیں تو ملک میں آمریت جڑیں نہیں پکڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ سیاسی قوتوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دلوانے کیلئے ضیاءالحق کا ساتھ دیا۔ جبکہ کچھ سیاسی قوتوں نے آمروں کا خیر مقدم کرنے کیلئے ڈھول بجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کیا جاتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ مذاکرات کئے جن کے دوران ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں اور ہم مسائل پیدا کرنے کا باعث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنے کے بعد معافی مانگی اور آئندہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔دہشت گردی کے حوالہ سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اس بات پرزور دیا کہ اس لعنت کے خاتمہ کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔