Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

مشیرداخلہ رحمن ملک کا اسلام آباد میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، پانچ چوکیوں سے بغیر چیکنگ کے گزر جانے پ


Monday, 09 July 2012   12:48:19

مشیرداخلہ رحمن ملک کا اسلام آباد میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، پانچ چوکیوں سے بغیر چیکنگ کے گزر جانے پرمتعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا
 اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے سینئر مشیر برائے داخلہ رحمن ملک نے اچانک دورہ کے دوران پانچ چوکیوں سے بغیر چیکنگ کے گزر جانے کے بعد متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ رحمن ملک نے اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ذاتی گاڑی میں بغیر پروٹوکول کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران پانچ چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو چیکنگ کیلئے نہیں روکا۔ اس غفلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مشیر داخلہ نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ڈی آئی جی انکوائری کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے