Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

انستان میں بم دھماکوں ،جھڑپوں اورفوجی آپریشنزمیں 5 پولیس اہلکار، 7خواتین اور38طالبان سمیت 60 افرادہلاک، طالبان کے حملہ میں نیٹوفوجی ماراگیا


Monday, 09 July 2012   12:48:53

افغانستان میں بم دھماکوں ،جھڑپوں اورفوجی آپریشنزمیں 5 پولیس اہلکار، 7خواتین اور38طالبان سمیت 60 افرادہلاک، طالبان کے حملہ میں نیٹوفوجی ماراگیا
 کابل ۔ 8 جولائی (اے پی پی) افغانستان میں بم دھماکوں ،مسلح جھڑپوں اورفوجی آپریشنزمیں 5پولیس اہلکار، 7خواتین اور38طالبان سمیت 60افرادہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتوارکو صوبہ قندھار میں بم پھٹنے کے مختلف واقعات میں 18 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پہلا واقعہ ایک منی وین کے ساتھ پیش آیا جب وہ سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی جس سے کئی افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے بعد ازاں ہلاک شدگان اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے ایک ٹریکٹر لایا گیا تو وہ بھی ایک بم سے ٹکرا گیا جس سے دونوں واقعات کے دوران مجموعی طور پر 5 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا واقعہ بھی اسی ضلع کے ایک دوسرے مقام پر پیش آیا جہاں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے اس میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔دریں اثناءصوبہ ہلمندمیں طالبان جنگجوﺅں نے ضلع مرسہ قلعہ کے علاقہ ریگی میں پولیس چیک پوائنٹ پراچانک حملہ کردیا۔ اس موقع پرچار گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں پانچ پولیس اہلکارا ور22طالبان ہلاک ہوگئے۔ادھرافغان وزارت داخلہ کے جاری پریس ریلیزکے مطابق ملک کے مختلف صوبوں میں سکیورٹی آپریشنزکے دوران 16جنگجوﺅں کوہلاک اوراتنی ہی تعدادمیں گرفتارکرلیا گیا۔طالبان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمد کیا گیا ہے۔قبل ازیں نیٹوکے بیان کے مطابق جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملہ میں ایک اتحادی فوجی مارا گیا۔بیان میں ہلاک ہونیوالے فوجی کی قومیت نہیں بتائی گئی۔