Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

شام کو تباہی سے بچانے کیلئے وقت ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔ہیلری کلنٹن


Monday, 09 July 2012   12:49:16

شام کو تباہی سے بچانے کیلئے وقت ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔ہیلری کلنٹن
 ٹوکیو ۔ 8 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام کو تباہی سے بچانے کیلئے وقت ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلری کلنٹن کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شام میں مختلف واقعات میں12 شہریوں سمیت15 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کو سپورٹ کرنے والوں پر یہ بات واضح ہوجانی چاہیئے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان کی کوششوں کو سراہا۔