Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

منموہن سنگھ کمزوررہنماء، ان کی حکومت عوام کی امیدوں پرپوری نہیں اتری ۔ٹائم میگزین کا دعویٰ


Monday, 09 July 2012   12:52:11

 منموہن سنگھ کمزوررہنماء، ان کی حکومت عوام کی امیدوں پرپوری نہیں اتری ۔ٹائم میگزین کا دعویٰ
 واشنگٹن ۔ 8 جولائی (اے پی پی) امریکی میڈیا نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کوایک کمزوررہنماءقراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت عوام کی امیدوں پرپوری نہیں اتری ۔وائس آف امریکہ کے مطابق گزشتہ روز ٹائم میگزین نے ایشیاء کے لیے مخصوص اپنے شمارے کی جلد پر منموہن سنگھ کی تصویر شائع کی ہے جس پر”دی انڈر اچیور“ لکھا گیا ہے جس کا مطلب ایک ایسا شخص ہے جوامیدوں پر پورا نہیں اترا۔اس کے ساتھ ہی میگزین نے اپنے شمارے کے صفحہ اول پر منموہن سنگھ کی قیادت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے۔کیا وزیر اعظم منموہن سنگھ اس کے اہل ہوں گے ؟ ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی میں آنے والی پستی، زبردست مالی خسارے اور روپے کی گرتی قیمت کے علاوہ کانگریس کی قیادت میں یونائیٹڈپراگریسیوالائنس کی حکومت مسلسل بدعنوانی جیسے مسائل میں الجھی رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی ان کی حکومت پر معاشی سمت و رفتار طے نہ کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ٹائم نے لکھا ہے، ملکی اور غیر ملکی صارفین میں اعتماد کی کمی آئی ہے، مہنگائی بڑھنے اور حکومت کے اعتماد کو نقصان پہنچانے والے تنازعات کے سبب عوام کے اعتماد میں بھی کمی آئی ہے۔منموہن سنگھ کے زوال کا ذکر کرتے ہوئے ٹائم نے لکھا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں وہ خود اعتمادی جو ان کے چہرے پر نظر آتی تھی غائب ہوگئی ہے۔ لگتا ہے کہ وہ اپنے وزراءکو کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں اور وہ اپنی نئی وزارت میں تبدیلی کے خواہش مند بھی نہیں ہیں جس سے اس لبرلزم کو جاری رکھا جا سکے جسے شروع کرنے میں انھوں نے اہم کردار نبھایا تھا