Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

لیبیا میں عام انتخابات میں لبرل اتحادکوبرتری حاصل ہونے کا امکان


Monday, 09 July 2012   12:53:23

لیبیا میں عام انتخابات میں لبرل اتحادکوبرتری حاصل ہونے کا امکان
 طرابلس ۔ 8 جولائی (اے پی پی) لیبیا میں 47 برس کے بعد منعقد ہونے والے عام انتخابات میں لبرل اتحادکوبرتری حاصل ہونے کا امکان ہے۔اتوارکوالعربیہ نیوزایجنسی کے مطابق ابتدائی رجحانات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ طرابلس اور بن غازی جیسے کلیدی انتخابی حلقوں میں سیکولر اتحادکو سبقت حاصل ہے۔الیکشن کمشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج کا اعلان اگلے ہفتہ کیا جائے گا۔ان انتخابات میں دوسو نشستوں کے لئے تین ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا اور چند واقعات کے علاوہ پورے ملک میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔لیبیا کے الیکشن کمشنر نوری الابار نے صحافیوں کو بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور پولنگ مراکز سے اطلاعات آ رہی ہیں۔ تاہم ووٹوں کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو کل ووٹرز کا 60 فیصد ہے۔اس الیکشن کا مقصد ایک عبوری اسمبلی کا چناو¿ ہے جس کا کام کابینہ اور وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ یہ عبوری حکومت لیبیا کا نیا آئین بنانے کے لیے ریفرنڈم کی تیاری کرے گی۔مشرقی لیبیا میں متعدد افراد اس بات پر ناراض ہیں کہ انہیں دو سو نشستوں پر مشتمل اسمبلی میں صرف ساٹھ نشستیں دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق 120 نشستوں پرآزاداور80پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی کا امکان ہے۔لبرل الائنس کی قیادت قومی عبوری کونسل کے سابق سربراہ محمودجبریل کررہے ہیں۔