|
| حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخابات میں سید عبدالقادر گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی |
Friday, 20 July 2012 11:04:27
حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخابات میں سید عبدالقادر گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی ملتان ۔ 19 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخابات میں سید عبدالقادر گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق سید عبدالقادر گیلانی نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر ڈالے جانے والے ووٹوں میں سے 64628 ووٹ لے کر اپنے مخالف امیدوار کو 4 ہزار 94 ووٹوں سے شکست دی۔ ان کے قریب ترین امیدوار شوکت حیات بوسن نے 60532 ووٹ حاصل کئے۔
|
 |
|