Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنالیے،ایلسٹر کک ناقابل شکست 114،جوناتھن ٹ


Friday, 20 July 2012   20:16:30

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنالیے،ایلسٹر کک ناقابل شکست 114،جوناتھن ٹرﺅٹ 71 رنز کے ساتھ نمایاں
 لندن۔ 20 جولائی (اے پی پی) ایلسٹرکک کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنالیے۔ ایلسٹر کک ناقابل شکست 114 اور جوناتھن ٹرﺅٹ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یہ ایلسٹر کک کے ٹیسٹ کیرئیر کی 20 ویں سنچری ہے۔ پروٹیز باﺅلرز میچ کے پہلے روز صرف تین کھلاڑی آﺅٹ کرسکے جن میں مورنے مورکل نے 2 جبکہ جیک کیلس نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جمعرات کو لندن،اوول میں میچ کے پہلے روز جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ ٹیم کے کپتان اینڈریوسٹراس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اینڈریو سٹراس اور ایلسٹر کک نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان اینڈریوسٹراس کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انکو مورنے مورکل نے اپنے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔ اس کے بعد ایلسٹر کک اور جوناتھن ٹرﺅٹ کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 170 قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر جوناتھن ٹرﺅٹ 71 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے انکو مورنے مورکل نے اے بی ڈی ویلیئرز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ کیون پیٹرسن تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 رنز بناکر جیک کیلس کی گیند پر اے بی ڈی ویلیئرز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنالیے تھے، ایلسڑ کک ناقابل شکست 114 اور ائن بیل 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔پروٹیز باﺅلرز میں سے مورنے مورکل نے 2 جبکہ جیک کیلس نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔