|
| امریکی وزیر دفاع نے خفیہ معلومات کے افشاءکو روکنے کےلئے ذرائع ابلاغ کی نگرانی کا حکم دیدیا |
Friday, 20 July 2012 20:18:52
امریکی وزیر دفاع نے خفیہ معلومات کے افشاءکو روکنے کےلئے ذرائع ابلاغ کی نگرانی کا حکم دیدیا واشنگٹن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹانے خفیہ معلومات کے افشاءکو روکنے کےلئے ذرائع ابلاغ کی نگرانی کا حکم دیدیا۔ یہ حکم لیون پنیٹا اور محکمہ دفاع کے سینئر عہدیدار کی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے سامنے پیشی کے بعد جاری کیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان نے ایران کے خلاف امریکی سائبر جنگ، دہشت گردوں کو ڈرون طیاروں کے ذریعہ نشانہ بنانے کے طریقہ کار اور یمنی عسکریت پسند گروپ میں جاسوسی کی غرض سے شامل ہونے والے امریکی ایجنٹ بارے خفیہ معلومات کے افشاءپر برہمی کا اظہارکیا۔ کمیٹی کے ارکان نے ان خفیہ معلومات کے افشاءسے پہچنے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے وزیر دفاع اور محکمہ دفاع کے سینئرحکام کی کوششوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔ پینٹاگون حکام نے بتایا کہ خفیہ معلومات کے افشاءکو روکنے کےلئے میڈیا کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔وزیر دفاع لیون پنیٹا نے حکم دیا ہے کہ حساس فوجی معلومات کے افشاءکو روکنے کےلئے اہم امریکی اخبارات، چینلز اور ویب سائٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
|
 |
|