Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

ضمنی الیکشن میںشکست کے بعد اخباری اپوزیشن کو زمینی حقائق کا علم ہو گیا در در کی خاک چھاننے والے لیڈر پہلے گھر کو سنبھالیں ‘ این اے151 کی کامیاب


Friday, 20 July 2012   20:20:42

ضمنی الیکشن میںشکست کے بعد اخباری اپوزیشن کو زمینی حقائق کا علم ہو گیا در در کی خاک چھاننے والے لیڈر پہلے گھر کو سنبھالیں ‘ این اے151 کی کامیابی حوصلہ افزا ءہے۔سینیٹر کامل آغا
 لاہور۔20جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست سے دوچار ہونے والی ”اخباری اپوزیشن“ کو زمینی حقائق کا علم ہو گیا ہو گا، جو لیڈر ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے عوام ان پر اعتماد کیوں کریں؟ منتشر اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این اے 151 کے نتیجے نے بتا دیا کہ عوام کسی پراپیگنڈہ کے زیر اثر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ،خیبر پختونخوا اور در در کی خاک چھاننے والے لیڈر پہلے اپنے گھر کو سنبھالیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تکبر ، غروراور پراپیگنڈہ کی سیاست دم توڑ جائے گی۔ کامل علی آغا نے کہا کہ ملکی تقدیر بدل دینے کے دعوے کرنے والوں کے پاس ایک امیدوار بھی نہیں تھا جسے وہ میدان میں اتار دیتے ،منافقوں کی طرح چھپ چھپ کر انتخابی مہم چلاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی سکرینوں اور اخبار کے صفحات پر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے اندر اور سیاسی میدانوں میں اتحادی حکومت کے مقابلے کی ان میں سکت نہیں، اسی لئے وہ اداروں کے پیچھے چھپ کر سیاست کر تے ہیں۔ انہوں نے این اے 151 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر عبدالقادر گیلانی کو مبارکباد دی