Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

رواں سال کے اختتام تک پن بجلی کے 6 منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔واپڈا


Friday, 20 July 2012   20:23:14

 رواں سال کے اختتام تک پن بجلی کے 6 منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔واپڈا
 اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) رواں سال کے اختتام تک پن بجلی کے 6 منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے جن سے 381 میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( واپڈا) کے حکام نے جمعہ کو” اے پی پی“ کو بتایا کہ جناح پاور پراجیکٹ سے 96 عیسیٰ خوڑ سے 21، ڈوبر خوڑ سے 130 ، ستپارہ ہائیڈو پاور سے 17 میگاواٹ اور گومل زام ڈیم سے 17 میگاواٹ بجلی کی پیدوار رواں سال دسمبر تک نیشنل گرڈ میں شامل کرلی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ عیسی خوڑ پاور پراجیکٹ دریا عیسیٰ خوڑ پر جبکہ ڈوبرخاور پراجیکٹ دریا خان خوڑ پر تعمیرکیا گیا ہے۔