Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 734 کیوسک ہو گیا


Monday, 23 July 2012   21:23:05

 آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 734 کیوسک ہو گیا
 اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 734 کیوسک ہو گیا ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد 3 لاکھ 8 ہزار 686 کیوسک رہی۔ پیر کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1459.50 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1148.35 فٹ ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 67 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 32 ہزار 752 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔