Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

حکومت اظہار رائے کی آزادی میں مکمل یقین رکھتی ہے‘حکومت میڈیا کی ترقی اور ترویج کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کی خاطر تمام اقدامات کررہی ہے‘


Wednesday, 08 August 2012   08:31:33

حکومت اظہار رائے کی آزادی میں مکمل یقین رکھتی ہے‘حکومت میڈیا کی ترقی اور ترویج کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کی خاطر تمام اقدامات کررہی ہے‘میڈیا کا استحکام اور مضبوطی جمہوریت کے تسلسل میں پنہاں ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ کی آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائیٹی کے وفد سے گفتگو
 اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ سے آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائیٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے ملاقات کی اور میڈیا کی صنعت بالخصوص ’ساﺅتھ ایشیاءمیڈیا سمٹ‘ کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حکومت اظہار رائے کی آزادی میں مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ یہ جمہوریت کے بنیادی خواص میں سے ہے۔ حکومت میڈیا کی ترقی اور ترویج کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کی خاطر تمام اقدامات کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کا استحکام اور مضبوطی جمہوریت کے تسلسل میں پنہاں ہے۔ میڈیا کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے اے پی این ایس کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر آئندہ فروری میں ساﺅتھ ایشیاءمیڈیاسمٹ کے انعقاد میں مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔وفد کی قیادت اے پی این ایس کے صدر سرمد علی نے کی جبکہ سینئر نائب صدر مہتاب خان بھی اس میں شامل تھے۔