|
| وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک تا پندرہ گریڈ کے اہلکاروں اور ان کے خاندان کے افراد کی تجہیزوتدفین کی مد میں ملنے والے اخراجات کو 4ہزار روپے سے بڑھ |
Wednesday, 08 August 2012 08:45:02
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک تا پندرہ گریڈ کے اہلکاروں اور ان کے خاندان کے افراد کی تجہیزوتدفین کی مد میں ملنے والے اخراجات کو 4ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی کوئٹہ۔07 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے صوبائی حکومت کے ایک تا پندرہ گریڈ کے اہلکاروں اور ان کے خاندان کے افراد کی تجہیزوتدفین کی مد میں ملنے والے اخراجات کو 4ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے بینولینٹ فنڈ کے صوبائی بورڈ آف مینجمنٹ کے منعقدہ اجلاس میں نان گذیٹٹڈملازمین کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کو ان کی یا ان کے خاندان کے افراد کی تجہیز و تدفین کی مد ملنے والے اخراجات میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے سمری کی شکل میں منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ارسال کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کی تجہیز و تدفین کی مد میں بینولینٹ فنڈ کے تحت دئیے جانے والے اخراجات کو 4ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
|
 |
|