|
| اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران 114.23 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے |
Friday, 17 August 2012 22:07:21
اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران 114.23 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے کراچی ۔ 17 اگست (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) نے رمضان المبارک کے دوران کمرشل بینکوں کو 114.23 بلین روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر نے 10 روپے والے 3.50 بلین روپے، 20 روپے والے 1.95 بلین روپے، 50 روپے والے 2.85 بلین روپے، 100 روپے والے 7.63 بلین روپے، 500 روپے والے 27.25 بلین روپے، 1000 روپے والے 67.28 بلین روپے اور 5000 روپے والے 3.77 بلین روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک 2012ءکے دوران عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے کمرشل بینکوں کی 10 ہزار سے زائد شاخوں کے وسیع نیٹ ورک سے مکمل استفادہ کیا۔ کمرشل بینکوں کی شاخوں کو یکم اگست 2012ءسے لے کر عید الفطر 2012ءسے قبل آخری کاروباری روز تک اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اس کی ایک نقل کے ساتھ پیش کرنے پر برانچ میں آنے والے ہر فرد/ کھاتیدار کو 10 روپے اور 20 روپے والے نئے کرنسی نوٹوں کا صرف ایک ایک پیکٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم بینکوں کی شاخوں کو اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر مجاز نمائندے کے دستخط کے ساتھ درخواست کی وصولی پر 10 روپے اور 20 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے زیادہ سے زیادہ پانچ، پانچ پیکٹس فراہم کرنے کی اجازت تھی۔ اسٹیٹ بینک نے ایک سرکلر کے ذریعے بینکوں کو ہداےت کی تھی کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ آفسز کی طرف سے انہےں چھوٹی مالیت (10 روپے سے 100 روپے تک) کے جو نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ہےں وہ ان کے بنڈل جاری نہ کرےں کےونکہ ےہ بنڈل مارکیٹ مےں اضافی رقم کے عوض فروخت کئے جا سکتے ہےں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو خبردار بھی کےا تھا کہ اگر نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ مےں بنڈل (10 پیکٹس) اور ایک ہی سیریل کے پانچ پیکٹس کی صورت میں فروخت ہوتے ہوئے پائے گئے تو بینکوں پر جرمانہ عائد کےا جائے گا، یہ جرمانہ بینکوں پر فی بنڈل (10 پیکٹس) اےک لاکھ روپے اور فی پانچ پیکٹس (سیریل میں) 50 ہزار روپے کے حساب سے عائد ہو گا۔ اسٹیٹ بینک نے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے بینکوں پر جرمانے عائد کرنے شروع کردیئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنی آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) میں وافر مالیت میں نقدی کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو عید کی تعطیلات/چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایمز سے رقوم کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اسٹیٹ بینک نے متنبہ کیا ہے کہ اگر عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز غیر فعال پائی گئیں تو بینکوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ ایس بی پی بی ایس سی کی معائنہ ٹیمیں عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز کے درست حالت میں کام کرنے اور ان میں رقوم کی دستیابی کی مانیٹرنگ کریں گی۔ گذشتہ سال رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک نے عوام کے لئے تقریباً 112بلین روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے تھے۔ (kh/aht/aam2126:12)
|
 |
|