Quran | Hadith | Seerat | Islam  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

سرکاری فوج سے بغاوت کرنے والوں کی تعداد کئی ہزار تک جا پہنچی ہے۔ شام میں باغیوں کی قائم کردہ فوجی کونسل کا دعوی


Sunday, 20 November 2011   21:22:28

سرکاری فوج سے بغاوت کرنے والوں کی تعداد کئی ہزار تک جا پہنچی ہے۔ شام میں باغیوں کی قائم کردہ فوجی کونسل کا دعوی
 دمشق ۔ 20 نومبر (اے پی پی) شام میں باغیوں کی قائم کردہ فوجی کونسل نے کہا ہے کہ سرکاری فوج سے بغاوت کرنے والوں کی تعداد کئی ہزار تک جا پہنچی ہے جنہیں ایک بریگیڈ کی شکل میں منظم کیا جارہاہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر ماہر النعیمی نے کہا کہ بشار الاسد کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 12 بریگیڈ فوج ہے لیکن اس کے حوصلے نہایت پست ہو چکے ہیں اور وہ زوال کے قریب ہے، بشار الاسد کی وفادار فوج اپنی قوت کو ترکی کی سرحد پر مجتمع کرنا چاہتی ہے تا کہ ترکی کی سرحدوں پر مفرور فوجیوں کو کسی شہر پر قبضے سے روکا جا سکے، تاہم ہمیں بشار الاسد کی وفادار فوج کی جنگی صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر اسد اپنی جتنی فوجی قوت ترکی کی سرحد پر لگائیں اس کے باوجود وہ بدترین شکست سے دوچار ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ وہ لیبیا کی طرز پر باغی فوج کو مخلتف اضلاع میں تقسیم کریں گے اور ان اضلاع میں شہری علاقوں کو حکومتی عمل داری سے الگ کر کے بشار الاسد کی وفادار فوجوں کےخلاف لڑائی کریں گے۔