|
| پارلیمنٹ ہاﺅس پر سکیورٹی مزید سخت ، کنٹینرز لگا کر مٹی ڈال دی گئی ، دھرنے کے شرکاءنے بھی ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی |
Wednesday, 16 January 2013 22:11:41
پارلیمنٹ ہاﺅس پر سکیورٹی مزید سخت ، کنٹینرز لگا کر مٹی ڈال دی گئی ، دھرنے کے شرکاءنے بھی ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے سکیورٹی مزید سخت رکدی گئی ہے ۔ ادھر دھرنے کی جگہ اور چوک کے درمیان مزید کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں جبکہ کئی کنٹینرز کے آگے مٹی بھی ڈال دی گئی ہے ۔ دوسری جانب دھرنے والوں نے بھی ڈنڈے سنبھال لئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک پر سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے علاقے میں مزید کنٹینرز لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا دھرنے کی جگہ اور ڈی چوک کے درمیان کنٹینرز کی تیسری تہہ لگانے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ دوسری جانب منہاج القرآن کی انتظامیہ نے لانگ مارچ کے دھرنے کی سکیورٹی بڑھا دی ، کئی نڈا بردار کارکنان رات بھر جاگ کر پہرہ دیتے رہے تحریک منہاج القرآن نے اپنے ڈنڈا بردار تیار کرلئے جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی طرف لوگوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کنٹینروں کی تہری دیوار بنا کر آگے مٹی ڈال دی گئی ہے تاکہ کنٹینرز کو آگے نہ دھکیلا جاسکے سکیورٹی اہلکاروں کے تازہ دم دستے بھی پہنچ گئے دوسری طرف تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے درختوں کی شاخیں تراش کر ڈنڈے بنالئے ہیں
|
 |
|