Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

شہباز بھٹی کی ملک پارٹی اور اقلیتی برادری کیلئے دی گئی قربانی ضائع نہیں جائے گی ‘ صدر


Wednesday, 09 March 2011   11:15:12

شہباز بھٹی کی ملک پارٹی اور اقلیتی برادری کیلئے دی گئی قربانی ضائع نہیں جائے گی ‘ صدر
 شہباز بھٹی‘ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے پیپلزپارٹی کے عالمی سفیر تھے‘ دنیا میںبرداشت‘ ہم آہنگی کے پارٹی نمائندہ کے طورپر جانے جاتے تھے‘ اہلخانہ سے گفتگو
 اسلام آباد(آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے آنجہانی وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کی پیش کی گئی قربانی کو زبردت خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پارٹی اور اقلتی برادری کیلئے ان کی پیش کی گئی قربانی ضائع نہیں جائے گی بلکہ اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر نے آنجہانی شہباز بھٹی کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ شہباز بھٹی پیپلزپارٹی کے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک عالمی سفیر تھے جنہیں دنیا میں برداشت ہم آہنگی پاکستان کے آئین اور پارٹی منشور کے مطابق پارٹی کے نمائندہ کے طورپر جانا جاتا تھا۔ انہیں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ویٹی کن بھی انکی کوششوں کا معترف تھا۔ صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں صدر نے کہا کہ پارٹی حکومت سے شہباز بھٹی کے خاندان سے اقلیتوں کیلئے ایک خصوصی نمائندہ کے تقرر کی درخواست کریگی جبکہ پارٹی ایوان صدر میں شہباز بھٹی ‘ سلمان تاثیر اور جمہوریت کے شہدا ءکیلئے ایک تعزیتی اجلاس کا بھی انعقاد کریگی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے آنجہانی شہباز بھٹی کی والدہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی موت ایک عظیم نقصان ہے اور میری دلی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں شہباز بھٹی کی موت پارٹی اقلیتوں اور ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں آنجہانی شہباز بھٹی کی والدہ مارتھا جیکب بھٹی‘ بھائی پال بھٹی‘ پیٹر بھٹی ‘ گیراڈ بھٹی ‘ سکندر بھٹی اور بہن جیکولین بھٹی شامل تھیں اس موقع پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں