Quran | Hadith | Seerat | Islam  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

وفاقی وزیر داخلہ سے میر چنگیز جمالی، محمد عثمان ایڈووکیٹ اور نذر محمد گوندل کی ملاقاتیں ، نادرا، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال


Tuesday, 27 March 2012   17:57:49

 وفاقی وزیر داخلہ سے میر چنگیز جمالی، محمد عثمان ایڈووکیٹ اور نذر محمد گوندل کی ملاقاتیں ، نادرا، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
 اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ رحمنٰ ملک سے منگل کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر چنگیز جمالی اور اراکین قومی اسمبلی محمد عثمان ایڈووکیٹ اور نذر محمد گوندل نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میرچنگیز جمالی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمنٰ ملک سے اپنے علاقے کے نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈیرہ اللہ یار میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا جس کا افتتاح وزیر داخلہ خود کریں گے۔ بلوچستان سے ممبر قومی اسمبلی محمد عثمان ایڈووکیٹ نے وزیرداخلہ سے ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے اپنے علاقے خضدار میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی درخواست کی۔ وزیر داخلہ نے خضدار کے عوام کے مطالبہ پر فوری طور پر خضدار میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی نذر محمد گوندل نے اپنے علاقہ کے نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے علاقہ منڈی بہاﺅ الدین کے پاسپورٹ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے پھالیہ سے ریاضی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے واے موسیٰ فیروز تارڑ کو ایوارڈ پر مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں وہ جلد خود بھی ان کو اسلام آباد میں ملیں گے اور وزیراعظم پاکستان سے بھی ان کی ملاقات کروائیں گے۔