Quran | Hadith | Seerat | Islam  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 77 ہزار 567 کیوسک ہوگیا


Thursday, 29 March 2012   21:50:30

آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 77 ہزار 567 کیوسک ہوگیا
 اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 77 ہزار 567 کیوسک ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کی آمد 77ہزار 537 کیوسک رہی جمعرات کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 22 ہزار اور اخراج 21ہزار 900 کیوسک رہا منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25ہزار 230 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 940 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔