Quran | Hadith | Seerat | Islam  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

تمام صوبے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ وزیراعظم گیلانی


Saturday, 31 March 2012   13:34:14

تمام صوبے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ وزیراعظم گیلانی
 اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام صوبے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں لیکن تنقید صرف وفاق پر کی جاتی ہے‘ پنجاب سے کسی قسم کا کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا‘ بجلی بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 9 اپریل کو توانائی کانفرنس طلب کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آن لائن پروگرام میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے آئی پی پیز کا منصوبہ شروع کیا تو ان پر مقدمات بنا دیئے گئے۔ توانائی بحران کے ذمہ دار آئی پی پیز منصوبے کو ناکام بنانے والے ہیں‘ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں توانائی منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا‘ ہم نے توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے طویل اور قلیل مدتی منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ 3400 میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔ پن بجلی اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے‘ ہم بیرون ملک سے بجلی لائیں گے‘ گیس کی کمی بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ہے‘ جنوبی کوریا کے دورہ کے دوران بھی توانائی کے لئے سرمایہ کاروں سے بات چیت کی۔ مائع قدرتی گیس قطر سے درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تمام صوبے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں لیکن تنقید صرف وفاق پر کی جاتی ہے۔ کوشش ہے کہ کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے‘ اس معاملے پر پنجاب سے کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا۔