اھم خبریں

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سکول کالج شہداء کے ناموں سے منسوب کرنیکی منظوری

وزیراعظم کی اسلام آباد کے سکول کالج شہداء کے ناموں سے منسوب کرنیکی منظوری

عدم برداشت پیدا کرنے والے نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے پڑھیں، لکھیں، دشمنوں سے برداشت، روشن خیالی اور تعلیم کے ہتھیار سے لڑیں گے، شہداء کی یادیں وطن عزیز بقاء کے ساتھ جڑی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے 1122کالجوں اور سکولوں کو آرمی پبلک سکول حملے کے شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ عدم برداشت پیدا کرنے والے نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے پڑھیں لکھیں، دشمنوں سے برداشت، روشن خیالی اور تعلیم کے ہتھیار سے لڑیں گے۔ پیر کو وزیراعظم نے واقعہ اے پی ایس کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہداء کی یادیں وطن عزیز بقاء کے ساتھ جڑی ہیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کے 1122کالجوں اور سکولوں کو(اے پی ایس) آرمی پبلک سکول شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نفرت، جہالت کے خلاف شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت پیدا کرنے والے نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے پڑھیں لکھیں مگر ہم ان عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہداء بچوں نے روشنی کے بیج بو دیئے ہیں، مگر ہمارے دشمن نفرت اور انتہاء پسندی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم تحمل،روشن خیالی اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے