اھم خبریں

وزیر اعظم محمد نواز شریف چین روانہ ہوگئے،شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم محمد نواز شریف چین روانہ ہوگئے،شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 14دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام 2001ء میں عمل میں لایا گیا اور اس کے رکن ممالک میں چین ، روس ، قزاخستان ، قرغزستان ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔پاکستان کو اس سال جولائی میں روس کے شہر اوفا میں ہونے والے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کی دعوت دی گئی تھی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ملک کی حثیت سے پاکستان نے علاقائی امن ، سلامتی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کرینگے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا