صدر مملکت نے اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا
25-05-2011
صدر مملکت نے اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا
صدر مملکت نے اپنے والد کے جسد خاکی کو اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا
تدفین کے بعد قبر کے سرہانے بیٹھ کر سورہ یٰسین کی تلاوت کی، سوئم (کل) ہو گا
حیدر آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے از خود اپنے والد کو لحد میں اتارا ، قبر پر پھول چڑھائے اور سورہ یٰسین کی تلاوت کی، والدہ کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ بدھ کی صبح سوا 6 بجے سندھ کے بزرگ سیاست داں اور صدر آصف علی زرداری کے والد کو ان کے آبائی گاؤں بالو جا قبا میں سپرد خاک کیا گیا تو صدر خود قبرستان آئے انہوں نے اشک بار آنکھوں سے اپنے والد کو لحد میں اتارا، قبر میں آبِ زم زم کا چھڑکاؤ کیا اور مٹی ڈالنے کے بعد قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، صدر زرداری نے قبر کے سرہانے بیٹھ کر سورہ یٰسین کی تلاوت کی صدر آصف علی زرداری نے اپنی والدہ بلقیس سلطانہ کی قبر پر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔