خبرنامہ

سعودی شہریوں کیلئے4 شعبوں میں15ہزارملازمتیں

جدہ ۔(ملت آن لائن) سعودی اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ مختلف قسم کا سامان اور اشیاء فروخت کرنے والے ادروں کی 12سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے میں سعودیوں کو روزگار کے 15ہزار مواقع مہیا ہونگے۔ان کی اوسط تنخواہ 4ہزارریال ہوگی۔سعودی اخبار کے مطابق متعلقہ دکانوں میں سے ایک دکان کی اوسط ماہانہ آمدنی کا تخمینہ 20تا25ہزار ریال لگایا گیا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے 12پیشوں اور سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا نفاذ شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں سعودائزیشن کی شرح70فیصد رکھی گئی تھی۔