خبرنامہ

مسجد سیدہ عائشہ کا نام تبدیل کر کے ’’بکہ‘‘ رکھ دیا گیا

مکہ المکرمہ۔ (ملت آن لائن) سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مکہ مکرمہ کے علاقے بطحاءمیں واقع مسجد سیدہ عائشہ کا نام تبدیل کر کے مسجد بکہ رکھ دیا ہے کیونکہ بہت سے زائرین یہاں ست احرام باندھ کر عمرہ کو چلے جاتے تھے۔ سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے عمرہ زائرین کے حلقوں میں مسجد سیدہ عائشہ کے نام کی وجہ سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی غرض سے بطحاء محلے میں واقع مسجد سیدہ عائشہ کا نام تبدیل کر کے مسجد بکہ رکھ دیا ہے۔ وزارت کے سیکرٹری برائے امور مساجد ڈاکٹر عبداللہ الجویبری نے کہا کہ بہت سارے زائرین یہاں آتے اور احرام باندھ کر عمرے کے لئے چلے جاتے تھے۔ معتمرین کو اس غلط فہمی سے بچانے کے لئے مسجد کا نام تبدیل کر کے مسجد بکہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مختلف مقامات پر مسجد سیدہ عائشہ کے نصب شدہ بورڈ بھی تبدیل کئے جا رہے ہیں۔