خبرنامہ

کوثرطیارہ جلد فضائیہ کے حوالےکردیا جائے گا،ایرانی وزیردفاع

تہران۔(ملت آن لائن) ایرانی سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے کوثر کی پہلی کھیپ جلد فضائیہ کے حوالے کردی جائے گی۔یہ بات ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوثر طیاروں کی پیداواری لائن کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا اور کوثر کی پہلی کھیپ جلد فضائیہ کے حوالے کر دی جائے گی۔کوثر لڑاکا طیارہ مکمل طور پر ایرانی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ لڑاکا طیارہ کوثر، ایڈوانس ایوی ایشن اور فائرکنٹرول سسٹم سے لیس ہے اور اس کو کم فاصلےکے فوجی مشن کی انجام دہی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح ر ہے کہ ایران دنیا کے ایسے چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو جدید ترین لڑاکا طیارے ڈیزائن اور تیار کرنے کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔