خبرنامہ

ہمیں اعتدال پسندی کے اسلامی پیغام پر توجہ دینا ہو گی، رابطہ عالم اسلامی

جدہ ۔ (ملت آن لائن) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے کہا ہے کہ اعتدال پسندی کے اسلامی پیغام پر ہمیں توجہ دینا ہو گی۔کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں منعقدہ الاعتدال ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ ہم سب انصاف اور اقدار کی علمبردار ریاست میں اعتدال کے کارواں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے ایوارڈ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ انہو ں نے واضح کیا کہ تاریخ نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ مذاہب کے درمیان تصادم او رکشمکش کا نتیجہ مزید مشکلات ہی کی صورت میں برآمد ہوا اور اس کی وجہ سے اسلام کی اشاعت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ غلط فہمی لاتعلقی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اگر ہم لوگ اغیار کے ساتھ رحمدلی کا معاملہ کریں اور تہذیب و شائستگی کے ساتھ دین حق سے روشناس کرائیں تو ممکن ہے اغیار دین حق قبول کر لیں۔ واضح رہے کہ رواں سال یہ ایوارڈ ڈاکٹر العیسی کو دیا گیا ہے۔