خبرنامہ

محمد بن سلمان کا دورہ تیونس، عرب نیٹو کی تشکیل پر تبادلہ خیال

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی ولی عہد اتحادی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں تیونس پہنچ گئے جہاں انہوں نے تیونسی صدر بیجی قائد السبسی اور دیگر حکومتی اراکین سے ملاقات سے کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر گذشتہ چند روز سے عرب ممالک کے دورے کررہے ہیں، تیونس پہنچنے پر تیونسی صدر سعودی ولی عہد گرم جوشی سے استقبال کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدر بیجی قائد السبسی اور محمد بن سلمان کے دوران ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دفاعی و معاشی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے دورہ تیونس کے دوران قائد السبسی سے عرب نیٹو بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بہتر تجاویز کا تبادل کیا۔

تیونس کے صدر قائد السبسی نے محمد بن سلمان کے چند گھنٹوں پر مشتمل دورہ تیونس پر شکریہ ادا کرتے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سعودی ولی عہد نے تیونس سے روانگی کے وقت صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری ملاقات کے باعث دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات میں مزید گہرائی پیدا ہو‘‘۔

سعودی ولی عہد دورہ تیونس کے بعد جی 20 ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ارجنٹائن پہنچ گئے۔

خیال رہے ولی عہد محمد بن سلمان پہلے مرحلے میں تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے تھے اور اتوار کے روز یو اے ای کا دورہ مکمل کرکے بحرین جبکہ اس کے بعد مصر کا دورہ کیا تھا۔