کوئٹہ۔(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 47کیچ تھری میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 31اکتوبر سے 2نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 3نومبر کو آویزاں کی جائے گی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 6نومبرکو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں 9نومبر تک داخل کی جاسکیں گی کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ 12نومبر تک سنادیا جائے گااورامیدوار کاغذات نامزدگی 14نومبر تک واپس لے سکیں گے اور انتخابات 6دسمبر 2018کو ہونگے ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کی یہ نشست بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر عبدالروف رند کے نااہل ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔