خبرنامہ بلوچستان

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھارہی ہے،ایکسئین محمدیارمگسی جعفرآ باد

جعفرآ باد ۔(ملت آن لائن) جعفرآباد میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود اپنی ذ مہ داریاں بخوبی نبھارہی ہے جہاں ضرورت محسوس ہوتی ہے نئی پائپ لائنیں بچھائی جاتی ہیں تاکہ شہریوں کو واٹر سپلائی سے صاف پانی میسر ہوسکے تیس سال سے ڈیرہ اللہ یار کاواٹر سپلائی پلانٹ شہریوں کو بلاتعطل پانی فراہم کررہا ہے اس وقت دوکروڑ سے زائد کی رقم درکار ہے تاکہ گنجان آباد شہر کے لئے دوسرا واٹر پلانٹ بنایا جائے تاکہ شہریوں کادیرینہ مسلہ حل ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جعفرآ باد کے ایکسئین محمد یار مگسی نے صحا فیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ایکسئین محمد یار مگسی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اللہ یار میں قدیم زمانے کا بنایا گیا واٹر سپلائی پلانٹ شہر کی ایک گنجان آبادی کو بلاتعطل صاف پینے کاپانی فراہم کررہی ہے 1985میں واٹر سپلائی پلانٹ تعمیر کی گئی تھی جوکہ اس وقت کے مطابق صرف تیس ہزار آبادی کے لیئے کافی تھی اب آبادی چار سے پانچ گنابڑھ چکی ہے محدود وسائل اور فنڈز کی کمی کے باعث بمشکل شہر کو ہم پینے کاصاف پانی فراہم کررہے ہیں ہمیں اس وقت نئے تالاب کی ضرورت ہے جسکی تعمیرومرمت پر دوکروڑ روپے کی ضرورت ہے اس کے لیئے ہم نے اپنے محکمے کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندوں سے بھی بات کی ہے کہ وہ اپنے ایم پی اے فنڈز سے خطیررقم مقرر کریں تاکہ شہریوں کادیرینہ مسلہ حل ہوسکے انہوں نے کہاکہ شہر کے اکثر وبیشتر پائپ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائینیں بچھائی جارہی ہیں اس کے لیئے ہمیں شہریوں کی مدد کی بھی ضرورت ہے کہ وہ اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ سے تعاون کریں اور اپنے ماہانہ واٹر سپلائی بل جمع کروائیں اور جابجا سرکاری نلوں کو کھودنے سے گریز کریں اس کے علاوہ جو واٹر سپلائی کے جنکشن پلانٹ لگائے گئے ہیں ان پر لگائے گئے ڈھکنوں کو اٹھانے سے گریز کیا جائے اور خود اپنے پائپ لائنیں نہیں لگائیں اس سے پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجائیں گی اور سیوریج کی پائپ لائنوں سے مکس ہوکر گندے پانی کازریعہ بن جائیں گی انکا مزید کہنا تھا کہ نہروں کے کنارے کپڑے دھونے غسل کرنے اور بھینسوں کو نہلانے سے بھی اجتناب کیا جائے تاکہ بلاتعطل اور صاف ستھرا پانی ہم شہریوں کو فراہم کریں پانی ایک نعمت ہے اسے ضائع ہونے سے بچایا جائے