خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے جعلی اور غیر مستند ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے جعلی اور غیر مستند ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، منگل کے روز محکمہ صحت کی ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 23میڈیکل سٹورز کا اچانک معائنہ کیا اور 7کو شوکاز نوٹس جاری کئے جبکہ اس میں دوران 3مختلف اقسام کی جعلی ادویات کو قبضہ میں لے لیاگیا واضح رہے کہ جعلی اور غیر مستند ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن مہم جاری رہے گی۔