خبرنامہ

چینی یوآن آٹھ سال کی کم ترین سطح پر بند ہوا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ زرمبادلہ مارکیٹ کے مطابق چینی یوآن کی قدر میں گذشتہ روز کمی ریکارڈ کی گئی اور چینی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں 204بیسک پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6.8495کی شرح پر بند ہوا جو گذشتہ آٹھ سال کے دوران چینی یوآن کی کم ترین سطح ہے ۔