خبرنامہ گلگت

وفاقی حکومت کےسرسبزپاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجر کاری کے فروغ میں عوام کی شمولیت کے لئے2ارب روپےمختص

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجر کاری کے فروغ میں عوام کی شمولیت کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے حکام کے مطابق 52 لاکھ روپے عوامی استعداد کار اور آگاہی مہم کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے منصوبوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مسکن اور چراگاہوں کا انتظام، افزائش حیوانات کے شعبے کے لئے بیمہ سکیمیں، ویکسینیشن مہم اور افزائش حیوانات کے طریقوں میں بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام کو متحرک کرنے سمیت بعض دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔