خبرنامہ گلگت

ڈاکٹرحلیم زمان مگسی کولینڈسلائیڈزپربین الاقوامی کنسورشیم کیوٹوجاپان نےرکنیت دےدی

گلگت۔(ملت آن لائن) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر حلیم زمان مگسی کولینڈسلائیڈز پر بین الاقوامی کنسورشیم، کیوٹو، جاپان نے رکنیت دے دی ۔ ڈاکٹر حلیم زمان مگسی پاکستان سے لینڈسلائیڈز پر بین الاقوامی کنسورشیم، کیوٹو، جاپان کے پہلے پاکستانی رکن بنے ہیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے، جو اس بین الاقوامی کنسورشیم میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ اس سے قبل پاکستان کی کسی فرد یا یونیورسٹی کو لینڈ سلائیڈز کنسورشیم جاپان میں رکنیت نہیں ملی ہے ۔لینڈسلائیڈز پر بین الاقوامی کنسورشیمم، کیوٹو، جاپان ایک بین الاقوامی غیر سرکاری اور غیر منافع بخش سائنسی تنظیم ہے۔ کنسورشیم کا مقصد لینڈسلائیڈز کی تحقیق کو معاشرے اور ماحول اور تعلیم سمیت صلاحیت کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک میں۔ رکن اپنے ملک اور علاقہ میں لینڈسلائیڈز پر بین الاقوامی کنسورشیم کے اراکین کے ساتھ تعاون اور آئی پی ایل اور ڈبلیو او سی کے لینڈسلائیڈز کے خطرے کو کم کرنے کے منصوبوں پر مشترکہ تحقیق اور سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔