خبرنامہ گلگت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کی حالت میں بہتری آئی ہے،سپیکر قانون سازاسمبلی کی میڈیا سے بات چیت

استور۔(ملت آن لائن) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کی حالت پہلے بہت خراب تھی تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو ہسپتال کے مسائل رفتہ رفتہ حل ہو رہے ہیں عمارت بھی بہترین اور عالی شان بنائی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت اقتدار میں آئی تو میں نے
وزیر اعلیٰ سے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کا دورہ کرایا مسائل پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی ان کے دورے سے بڑے مسائل حل ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے مسائل کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے،آبادی بہت بڑھ گئی ہے اس لئے ہسپتال کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ سکردو شہر میں بجلی کے غیر ضروری استعمال کے باعث بحران سنگین ہو گیا ہے ،میرے گاؤں حسین آباد میں آج بھی گھروں کے باہر بلب نظر نہیں آئیں گے جہاں لوگ بڑ ی احتیاط کے ساتھ بجلی استعمال کرتے ہیں اورہیوی مشینوں کے استعمال سے اجتناب کرتے ہیں، محکمہ برقیات کے ساتھ ہمارے لوگوں کا باقاعدہ معاہدہ ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے بڑی خدمات ہیں سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج کی قربانیاں لازوال ہیں