خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں مہنگائی کےخاتمےکیلئےاقدامات کیےجارہے ہیں،راجہ جلال حسین مقپون

گلگت۔(ملت آن لائن) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ گندم سبسڈی کے حوالے سے وفاق سے معلو مات لی گئی ہیں، سبسڈی کو ختم نہیں کیا گیا ، گلگت بلتستان میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں‘ بجلی کی پیداوار کے لیئے بہت جلد ہینزل پاور پراجیکٹ پر کام شروع کیا جا ئے گا۔جمعرات کوگورنر گلگت بلتستان سے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس کی سر برا ہی میں ملا قات کی‘ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل ، آئینی حیثیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا‘ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا سلطان رئیس نے را جہ جلال حسین مقپون کو گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور وفاقی اٹا رنی جنرل کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں امید ہیں کہ آپ 1999ء کے فیصلے کے حوالے سے وفاق میں گلگت بلتستان کی بہترین نما ئندگی کر یں گے اور گلگت بلتستان میں مہنگا ئی کا نیا دور شروع ہوا ہے اس حوالے سے بھی اقدامات اٹھا ئینگے اور عوام کو بجلی کی فرا ہمی کے لیئے کام کریں گے تا کہ عوام گیس اور لکڑی کے بجا ئے بجلی کو اپنی ضرورت کے لیئے استعمال کر سکیں۔عوامی ایکشن کمیٹی غذر کے چیئر مین را جہ میر نواز میر نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کے عوام مو جودہ وفاقی حکومت پر انصاف کے لیئے نظریں جمائی ہو ئی ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا جا ئز مقام دلانے کے لیئے اپنا کر دار ادا کریں گے۔ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکر یٹری پروفیسر سید یعصب الدین نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئینی حیثیت کے حوالے سے آپ کاموقف دو ٹوک ہو گا۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان را جہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے ملا قات بھی طے ہے اس ملا قات میں گندم سبسڈی ، آئینی حیثیت اور بجلی کے حوالے سے بات کی جا ئے گی اور جو مہنگائی بڑھی ہے اس حوالے سے بھی کام کیا جا ئے گا، ہم عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیئے بھر پور کر دار ادا کرینگے